اشتہار

کروناوائرس کے خلاف جنگ، پاکستان کی برطانوی اقدامات کی تعریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور برطانوی ہم منصب ڈومینک راب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اس دوران عالمگیر وبا کروناوائرس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیرخارجہ نے عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے برطانیہ کے مؤثر اقدامات کو سراہا۔ شاہ محمود قریشی نے برطانوی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ طبی عملہ مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہے، چیلنج سے نبرد آزما ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا کردار قابل تحسین ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان شہریوں کی جلد واپسی سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔

- Advertisement -

بورس جانسن آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل

دونوں رہنماؤں نے عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دوسری جانب کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی طبیعت سنبھلنے کے بعد انھیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ جب کہ اب تک وائرس سے 65 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں ڈیڑھ ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں