تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‏’الٹی گنتی شروع‘؛ بلاول کی حکومت کو وارننگ

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہےکہ ہم خان صاحب کو متنبہ کر رہے ہیں کہ ان کی الٹی گنتی شروع ہو ‏گئی ہے پیپلز پارٹی احتجاج پر نکل چکی ہے جیالے ضلعی سطح پر وفاقی حکومت مہنگائی ، غربت اور بے ‏روزگاری کے خلاف احتجاج کریں گے۔

کراچی میں سانحہ کارساز کے حوالے سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج بھی آمریت ہے آج بھی سلیکٹڈ حکومت ہے ۔ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو اپنا ‏وعدہ پورا کرتی ہے پیپلز پارٹی عوام دوست منصوبے بناتی ہے عوامی معیشت کو بحال کرتی ہے، خان صاحب نے ‏ایک کروڑ نوکریوں ، پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا، کراچی کے لیے وعدے کئے ہر وعدے جھوٹے ثابت ہوئے آج ‏عوام پوچھ رہی ہے کہ کہاں گئی وہ ایک کروڑ نوکریاں ، پچاس لاکھ گھر ، آپ تجاوزت کے نام پر ان کے گھر چھین ‏رہے ہو 16 ہزار وفاقی ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ دعوی کیا تھا کہ مہنگائی جب بڑھتی ہے تو سمجھو کہ وزیر اعظم چور ہے آج مہنگائی بڑھ ‏رہی ہے اور جتنا چور اس وقت کٹ پتلی وزیر اعظم ہے اتنا ملک کی تاریخ میں کوئی وزیرا عظم نہیں گزرا،آج ‏کھانے پینے کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں ۔ پٹرول کی قیمت بڑھ گئی ہے جینا مہنگا ، مرنا مہنگا ، یہ آج کا نیا ‏پاکستان ہے یہ خان صاحب کی تبدیلی ہے آج ملک کی معیشت تباہ حالی کا شکا رہے ہم آئی ایم ایف کے ساتھ ‏ڈیل کے خلاف ہیں اور اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہےکراچی والوں سے پوچھوں کے مہنگائی ‏کتنی بڑھ گئی ہے آپ نے عوام کی زندگی تباہ کر دی ہے آج نوجوان مایوس ہو رہے ہیں انہیں نوکریاں نہیں مل ‏رہی ہیں جن کے پاس نوکریاں ہیں یہ ظالم حکومت ان سے بھی نوکریاں چھین رہی ہے جب ہم حکومت میں آتے ‏ہیں تو نوکریاں دیتے ہیں ۔ ہم یہ دعوی نہیں کرتے کہ سارے معاشی حالات ٹھیک ہوں گے ۔ جب ہماریحکومت ہو ‏گی تو عوام دوست ہو گی ہم عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے ۔ ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ہم چھت ‏نہیں گرائیں گے مکان نہیں گرائیں گے ۔ ہم روزگار چھینیں گے نہیں دیں گے ۔

چیئرمین پی پی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا بنیادی فلسفہ ہے کہ ہم عوام کو ان کا اصل مقام دلانا چاہتے ہیں ‏قائد عوام نے جو روٹی ، کپڑا اورمکان کا وعدہ کیا وہ پورا کیا اور شہید بی بی نے روٹی کپڑا اور مکان اور روزگار کا ‏وعدہ کیا تو اسے پورا کیا بے نظیر آئے گی روزگار لائے گییہ شہید بی بی کی آواز تھی اس وقت کے دور حکومت ‏میں آٹا روٹی ، پٹرول کا بحران تھا ۔ آج بھی یہی مسائل ہیں۔

Comments

- Advertisement -