تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکی شہری نے 3.4 ارب ڈالر خیراتی کاموں کے لیے عطیہ کردئیے

واشنگٹن: ارب پتی امریکی شہری وارین بافٹ نے تین ارب چالیس کروڑ ڈالر خیراتی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بافٹ کی کمپنی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ وارین بافٹ کی جانب سے عطیہ کی گئی رقم پانچ فلاحی اداروں کے لیے صرف کی جائے گی، امریکی تاریخ میں کسی بھی کاروباری شخص کا اتنی بڑی رقم عطیہ کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

وارین بافٹ نے گزشتہ برس بھی امریکی ارب پتی بل گیٹس کی فلاحی تنظیم کو ایک بڑی رقم عطیہ کی تھی، ان کے خاندان کی چار دوسری فلاحی تنظیمیں بھی انسانی بہبود کے منصوبوں پر پیسے صرف کرتی ہیں۔

وارین بافٹ کے خاندان کی ایک کمپنی تعلیم کے شعبے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے جو ان کی اہلیہ سوزان کے نام سے کام کررہی ہے، شیرووڈ فاؤنڈیشن ان کی بیٹی، ہوارڈ جے بافٹ ان کے بڑے بیٹے، نوفو چھوٹے بیٹے بافٹ پیٹر اور اہلیہ جنیفیر کے نام سے کام کرتی ہیں۔

ان فلاحی تنظیموں کو بافٹ 31 ارب ڈالر کی رقم دے چکے ہیں، 2006ء میں انہوں نے اپنی دولت بتدریج فلاحی کاموں پر صرف کرنے کا سلسلہ شروع کردیا تھا، ان کی وجہ سے کئی دوسرے دولت مندوں کو بھی فلاحی کاموں کے لیے خیرات کرنے کا حوصلہ ملا۔

واضح رہے کہ بافٹ نے بل گیٹس کی فاؤنڈیشن کے ساتھ 2010 میں ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت دنیا کے ارب پتی لوگوں کو اپنی دولت اعلانیہ فلاحی کاموں کے لیے صرف کرنے کی ترغیب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -