تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

’نواں آیاایں سوہنیا‘ وسیم اکرم کی ویڈیو وائرل

سوئنگ کے سلطان پنجابی فلموں کے ولن بن گئے، وسیم اکرم کی فخر عالم کو ڈرانے کی مزاح سے بھرپور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم پہلے اپنی شاندار گیندبازی سے مخالفین کے دلوں میں خوف بٹھاتے تھے، اب مخالفین کو براہ راست ڈرانا شروع کردیا ہے۔

اے اسپورٹس کے صدر وسیم اکرم کی ایک مزاح سے بھرپور ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اے اسپورٹس کے پروگرام دی پویلین کے میزبان فخر عالم کو ڈرا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوئنگ کے سلطان پنجابی فلموں کے ولن ہوئے ہیں اور فخر عالم سے کہہ رہے ہیں کہ ’نواں آیاایں سوہنیا‘۔

وسیم اکرم کا یہ جملہ سن پر فخر عالم کے چہرے کے تاثرات یکدم تبدیل ہوگئے چہرے پر خوف نمایاں ہوگیا۔

واضح رہے کہ ’نواں آیاایں سوہنیا‘ مشہور پاکستانی اداکار مصطفیٰ قریشی کا جملہ ہے جو انہوں نے فلم مولا جٹ میں بولا تھا اور اس فلم میں مصطفیٰ قریشی کا نام نوری ناتھ جب کہ سلطان راہی کا نام ’مولا جٹ‘ تھا۔

Comments

- Advertisement -