اشتہار

’اس کھیل میں جو جیتے گا وہی ہوگا سب کا باپ‘

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’باپ‘ کے سیٹ پر پہنچ گئیں، اداکارہ نے گزشتہ روز مزاحیہ ویڈیوبھی  شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

ساؤتھ  انڈین فلموں کے مقابلے میں بالی ووڈ کی فلمیں باکس آفس پر ناکام ثابت ہورہی ہیں، بالی ووڈ کی گرتی ساکھ کو بچانے کے لیے 2023 میں متعدد فلمیں ریلیز کی جارہی ہیں جس میں کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘۔ ’جوان۔‘ ’ڈنکی۔‘ جبکہ دبنگ خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان۔‘ ٹائیگر تھری شامل ہیں جبکہ رواں سال ہی ایکشن سے بھرپور فلم ’باپ‘ بھی ریلیز کی جائے گی۔

فلم کا ٹریلر دو ماہ قبل ریلیز کیا گیا تھا جس میں امیتابھ بچن، سنجے دت، متھن چکرورتی، جیکی شیروف، سنی دیول اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق روینہ ٹنڈن فلم ’باپ‘ کے سیٹ پر پہنچیں اور سینئر اداکاروں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

اداکارہ روینہ ٹنڈن نے گزشتہ روز مزاحیہ ویڈیو بھی شیئر کی جسے ان کے مداح پسند کررہے ہیں۔ ویڈیو لپ سنکنگ کرتے ہوئے اداکارہ فون کرکے پوچھتی ہیں کہ ’کہاں ہو؟‘ اداکارہ کو جواب دیا جاتا ہے کہ ’آفس میں اور کہاں؟ کیوں۔‘

روینہ کہتی ہیں کہ ’ہماری پڑوسن بھاگ گئی تھی اس لیے پوچھا۔‘ وہ کہتے ہیں کہ ’پاگل واگل ہے کیا۔‘

اداکارہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’خود سے دیکھ لو۔ رنجنا نام ہے میرا۔‘ پریکوئل اس طرح شروع ہوا، یا یہ ختم ہونا چاہیے، شوہر خبردار سیریز، یا شاید نہیں۔‘ اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مسکرانی کی ایموجیز بھی استعمال کیں۔

واضح رہے کہ روینہ ٹنڈن 90 کی دہائی میں متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں رک شک، مہرا، ستا، ضدی، شول، دلہے راجا، ودیگر شامل ہیں جبکہ اداکارہ نے ’کے جی ایف چیپٹر ٹو‘ میں بھی سیاست دان کا کردار نبھایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں