تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پہاڑ پر پھسلن اور گہری کھائی، موٹر سائیکل سوار کے ساتھ اچانک کیا ہوا؟ (بچے نہ دیکھیں)

دنیا کے خطرناک ترین پہاڑی راستوں میں شمار ہونے والی سڑک ‘زوجیلا پاس’ کی دل دہلا دینے والی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہے جس میں ایک موٹرسائیکل سوار کو موت کے منہ سے واپس آتے دیکھا گیا۔

مقبوضہ کشمیر اور لداخ ریجن کو ملانے کے لیے پہاڑ کی کناری تراش کر زوجیلا پاس بنایا گیا ہے جس کا شمار دنیا کے خوف ناک پہاڑی شاہراہوں میں ہوتا ہے۔ اسی سڑک پر ایک شہری کو معجزانہ طور پر نئی زندگی ملی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ زوجیلا پاس پر سامان سے لدے دو ٹرک گزر رہے ہیں اور ان کے پیچھے دو موٹر سائیکل پر سوار شہری بھی ہیں۔

ایسے میں ایک بائیکر نے ٹرک کو اوورٹیک کرکے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو اچانک موٹرسائیکل بےقابو ہوگئی، شہری نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بائیک اور خود کو گہری کھائی میں گرنے سے بچالیا۔

خوش قسمتی سے موٹرسائیکل سوار کی جان بچی گئی بصورت دیگر وہ سیدھے پہاڑ سے نیچے بھی گرسکتا تھا۔ سڑک پر موجود مذکورہ شخص کے دوسرے ساتھی نے مدد کی۔

پہاڑ پر کیچڑ کے سبب پھسلن تھی اسی وجہ سے انہیں موٹرسائیکل چلانے میں کافی دشواریاں پیش آرہی تھیں۔

Comments

- Advertisement -