تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

تحفے میں ملنے والی چیز نے گھر میں آگ لگادی

کرسمس ہو یا نیا سال والدین اور بچوں کی جانب سے مختلف تحائف دئیے جاتے ہیں لیکن والدہ کو اپنے 10 سالہ بیٹے کو میگنی فائنگ گلاس تحفے میں دینا مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں گھر کے لان میں میگنی فائنگ گلاس کے سبب آگ بھڑک اٹھی جس نے لان میں لگی کرسمس لائٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، والدہ کو وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ان کی جانب سے بیٹے کو دیا گیا تحفہ اتنا خطرناک ثابت ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر خاتون نیسا لائن پرسن نے بتایا کہ ’یہ کرسمس میرے لیے بہت ہی شاندار تھا کیونکہ میرے 12 سالہ بیٹے نے مجھ سے تحفے میں میگنی فائنگ گلاس مانگا تھا۔‘

نیسا لائن نے کہا ک ہمارا خیال تھا کہ یہ پڑھنے کے لیے مانگا ہوگا لیکن اس کے بجائے یہ سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کہ آیا اس میں کاغذوں کے ذریعے آگ بھی بھڑک سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک بچے گھر میں داخل ہوئے اور اطلاع دی کہ لان کے ایک کونے میں آگ لگ گئی ہے اور کرسمس کی روشنیاں پگھل رہی ہیں اس وقت تک سب کچھ کنٹرول میں تھا۔

والدین جیسے ہی واقعے کی جگہ پر پہنچے تو لان میں گھاس کو جلتے ہوئے پایا، بعد میں انہوں نے آگ بجھانے کے لیے آلات کا استعمال کیا۔

نیسا لائن نے کہا کہ ہم نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی کہ کہیں آگ پڑوسیوں کے صحن کو اپنی لپیٹ میں نہ لے لے، خاتون نے مزید کہا کہ اس آگ کی وجہ سے ان کی تقریبات متاثر نہیں ہوئیں لیکن پھر بھی مشورہ ہے کہ وہ کبھ بھی اپنے بیٹے کے لیے میگنی فائنگ گلاس نہ خریدیں۔

Comments

- Advertisement -