اشتہار

ویڈیو: شعیب ملک نے 45 گیندوں پر 75 رنز جڑ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ایک اور نصف سنچری بنا دی۔

 بی پی ایل میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوا دی، انہوں نے 45 گیندوں پر 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

قومی کرکٹر کو میچ وننگ اننگ کھیلنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے پانچ بلند و بالا چھکے اور پانچ چوکے لگائے۔

- Advertisement -

کرک انفو کی جانب سے بھی شعیب ملک کی اننگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’40 سالہ کھلاڑی میں ابھی بھی رنز کی بھوک ہے۔‘

بی پی ایل کے 21ویں میچ میں رنگپور رائیڈرز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے تھے ہدف کے تعاقب میں چٹاگانگ چیلنجرز 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

رنگپور رائیڈرز کی جانب سے مہدی حسن رانا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شواگاتا ہوم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شعیب ملک نے 36 گیندوں پر 54 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی تھی۔

لیگ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور عثمان خان بھی تیز ترین سنچری بناچکے ہیں جبکہ لیگ میں فاسٹ بولر محمد عامر، افتخار احمد، وہاب ریاض ودیگر قومی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں