تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سمندری مخلوق کا مٹر گشت، مکین خوفزدہ

بھارتی ریاست کرناٹکا کے ایک ضلع میں جمعرات کے روز دیو قامت مگر مچھ سڑک پر مٹر گشت کرتا نظر آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹکا کے ضلع کانندا میں جمعرات کی صبح شہری گلی میں مگرمچھ کو مٹر گشت کرتا دیکھ کر بہت زیادہ خوفزدہ ہوئے۔

مگرمچھ کی گلی میں چہل قدمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو دیکھتے  ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رہائشی افراد مگرمچھ سے فاصلہ اختیار کر کے اُس کے پیچھے چل رہے تھے جبکہ کچھ لوگ گھروں میں بھی بھاگے، جنہوں نے دیواروں پر چڑھ کر یا باہر ہاتھ نکال کر اس کی ویڈیو بھی بنائی۔

علاقہ مکینوں نے محکمہ جنگلات کو مگرمچھ کی موجودگی سے متعلق بتایا تو ایک ٹیم اُسے ریسکیو کرنے کے لیے پہنچی۔

محکمہ جنگلات کے مطابق مگر مچھ کو ریسکیو کر کے دوبارہ دریا میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -