تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عمران اسماعیل نے موٹر سائیکل پر لفٹ لے لی، ویڈیو وائرل

کراچی کے علاقے جوہڑ موڑ میلینیم مال کے قریب گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے تاریخی احتجاج کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر ملک بھر میں تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ روز مظاہرے کیے گئے، کراچی کے علاقے جوہڑ موڑ کے قریب سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس پہنچنے کے لیے موٹر سائیکل پر لفٹ لے لی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران اسماعیل ایک نوجوان کے ساتھ موٹر سائیکل پر سفر کررہے ہیں۔

ویڈیو میں عمران اسماعیل کو عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے خلاف پی ٹی آئی کے شو ڈاؤن کے بعد بڑے پیمانے پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے گورنر ہاؤس پہنچنے کے لیے موٹر سائیکل پر سوار دیکھا جا سکتا ہے۔

پی ٹی آئی کے احتجاج میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت شامل تھی۔

مظاہرین نے ’امپورٹڈ حکومت‘ کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف بھی نعرے لگائے تھے اور ایم کیو ایم کا پرچم بھی نذر آتش کیا گیا تھا جس کی ایم کیو ایم رہنماؤں نے مذمت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -