اشتہار

انڈونیشیا: مسجد کی تزئین و آرائش کے دوران آگ بھڑک اٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتہ: انڈونیشیا میں زیر تعمیر مسجد میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں مینار گر گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا کے اسلامک سینٹر کی جامع مسجد کی دوبارہ تزئین و آرائش کے دوران آگ بھڑک اٹھی۔

افسوسناک حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق فوری طور پر مسجد کی تزئین و آرائش کے دوران آتشزدگی کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

مسجد کے ساتھ اسلامک سینٹر کمپلیکس میں مسجد کے ساتھ تعلیمی، کمرشل اور ریسرچ مراکز بھی واقع ہیں، واقعے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔

ویڈیو میں مینار کے گرنے سے عین قبل اس کے گنبد سے آگ کے شعبلے بلند ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ پولیس آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے اور عمارت میں کام کرنے والے ٹھیکیداروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسجد کے گنبد میں آخری بار تقریباً 20 سال قبل تزئین و آرائش کے دوران آگ لگی تھی اکتوبر 2002 میں لگی آگ کو بجھنے میں پانچ گھنٹے لگے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں