جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

میتھیوز نے شکیب الحسن سے بدلہ لے لیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی: سری لنکن آل راؤنڈر اینجلیو میتھیوز نے بنگلہ دیش کپتان شکیب الحسن سے بدلہ لے لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے میچ میں سدیرا کی وکٹ گرنے پر میتھیوز میدان میں آئے، بیٹنگ کیلئے ہیلمٹ پہنا ہی تھا اس کا اسٹریپ ٹوٹ گیا جب انہوں نے دوسرا ہیلمٹ منگوایا تو آنے میں وقت لگ گیا۔

اسی دوران بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے امپائر سے اپیل کردی، امپائر نے سوچ بچار کرکے میتھیوز کو آؤٹ قرار دے دیا، جس کے بعد تجربہ کار سری لنکن کرکٹر اینجلو میتھیوز ‘ٹائم آؤٹ’ قرار پانے والے پہلے انٹرنیشنل کرکٹر بن گئے۔

- Advertisement -

ورلڈکپ پلئینگ کنڈیشن کے مطابق وکٹ گرنے کے بعد نئے بیٹر کو دو منٹ کے اندر گیند کھیلنے کیلئے تیار ہونا ہوتا ہے، میتھیوز ایسا نہ کرسکے تو اُنہیں ٹائمڈ آؤٹ قرار دے دیا گیا۔

تاہم ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اینجلو میتھیوز نے شکیب الحسن کی وکٹ لی اور جب شکیب پویلین جانے لگے تو انہیں اشارہ کرکے ٹائم یاد دلایا۔

شکیب الحسن 65 گیندوں پر 82 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں