تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والی مشین سے کیا خوفناک چیز برآمد ہوئی؟

بھارتی ریاست اڑیسہ کے علاقے بہرام پور کے گاؤں پالی گومولا میں تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والی مشین کے اندر سے2 دیو قامت اژدھے برآمد ہوئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پالی گومولا گاؤں میں تعمیراتی کام جاری ہے جس کے لیے شہر سے مشینیں بھی منگوائی گئیں ہیں۔

مزدوروں نے جب کام کرنے کا آغاز کیا تو انہوں نے محسوس کیا کہ کرین (جے سی بی) کے اندر سے عجیب و غریب آوازیں آرہیں ہیں۔ انہوں نے گاڑی اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی تو اُس میں بھی ناکامی کا سامنا رہا۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈرائیور نے بتایا کہ ’ہم نے مشین کو نہر کنارے کھڑا کیا ہوا تھا، جب اُس میں دیکھا تو اندر دو بڑے اژدھے ایک دوسرے سے لپٹے ہوئے تھے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ عین ممکن ہے وہ سردی سے بچنے کے لیے مشین میں آکر بیٹھ گئے ہوں، ہم نے انہیں ڈنڈے سے مار کر باہر نکالنے کی کوشش کی تو اُن میں سے ایک اژدھے نے ہم پر حملہ کیا اور وہ چوکنا ہوگیا تھا، جس کے بعد ہم بہت زیادہ خوفزدہ ہوگئے تھے۔

ڈرائیور اور مزدوروں نے اطراف میں رہنے والے لوگوں کو مدد کے لیے بلایا تو اُن میں سے ایک نوجوان نے محکمہ وائلڈ لائف کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا جس کے بعد سانپ پکڑنے کے ماہرین کی ایک ٹیم وہاں پہنچی۔

ماہرین نے تین گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد دونوں اژدھوں کو پکڑ کر قابو کیا اور انہیں ایک باکس میں بند کر کے جنگلاتی علاقے میں چھوڑ دیا۔

بھارتی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو کیے جانے والے ایک سانپ کی لمبائی 11 فٹ کے قریب تھی جبکہ دوسرا بھی اتنا ہی بڑا تھا۔

Comments

- Advertisement -