19.6 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

شبھمن گل کے آؤٹ ہونے پر سارا ٹنڈولکر کا ردعمل، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے اوپنر بیٹر شبھمن گل کے آؤٹ ہونے پر سچن ٹنڈولکر کی صاحبزادی سارا ٹنڈولکر کے ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 359 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم مشکلات کا شکارہے۔

شبھمن گل نے 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ویرات کوہلی 88 رنز بنا کر نمایاں رہے، شریاس ایئر نے 56 گیندوں پر 82 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

- Advertisement -

کپتان روہت شرما 4 رنز بنا کر مدھوشنکا کا نشانہ بنے، کے ایل راہول 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سوریا کمار یادیو 12 رنز بنا کر چلتے بنے، رویندر جڈیجا 35 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشنکا نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، چمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تاہم شبھمن گل جب 92 رنز پر آؤٹ ہوئے اور 8 رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے تو میدان میں موجود سارا ٹنڈولکر افسردہ ہوگئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی شبھمن گل آؤٹ ہوئے سارا ٹنڈولکر نے منہ پر ہاتھ رکھ لیا اور افسردہ دکھائی دیں۔

واضح رہے کہ شبھمن گل اور سارا ٹنڈولکر کے تعلقات کی خبریں بھارتی میڈیا کی زینت بن چکی ہیں جبکہ دونوں کی جانب سے تاحال اس سے متعلق لب کشائی نہیں کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں