تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عُمران ملک بھارت کے تیز ترین بولر بن گئے

بھارتی ٹیم کے نوجوان اسپیڈ اسٹار عُمران ملک نے تیز ترین گیند کرکے جسپریت بمراہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

فاسٹ بولر عُمران ملک نے تیز بولنگ کرکے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا، انہوں نے سری لنکن کپتان دسن شناکا کو بھی یوزویندر چاہل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

نوجوان فاسٹ بولرز نے مقررہ چار اوورز میں 27 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور 155 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی جسے اسپیڈ گن نے ریکارڈ کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ جسپریت بمراہ کے پاس تھا انہوں نے 153.36کلو فی میٹر گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی تھی۔

میچ کی جھلکیاں دیکھیں:

یاد رہے کہ تیز ترین بولر کا اعزاز اس وقت پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے پاس ہے جنہوں نے 2003 کے ورلڈکپ کے دوران انگلینڈ کے خلاف میچ میں 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروا کر دنیا کو حیران کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -