تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت میں تباہ کاریاں، طاقتور پُل بھی بہہ گیا (خوف ناک مناظر بچے نہ دیکھیں)

دہلی: بھارتی ریاست اترکھنڈ میں موسلادھار بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ نے تباہی مچا رکھی ہے، پانی کے تیز بہاؤ میں مضبوط پل بھی بہہ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اترکھنڈ کے علاقے چمپاوت میں دریا عبور کرنے کے لیے زیرتعمیر پل بھی اکھڑ گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پل کے ملبے کو پانی میں بہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیز بارشوں کے باعث چھالتا نامی دریا میں پانی کی سطح بلند ہے، پانی کا تیز بہاؤ برداشت نہ کرنے کے باعث پل کی بنیاد کمزور پڑی اور پل دریا برد ہوگیا۔

ادھر محکمہ موسمیات نے ریاست بھر میں بارشوں سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی وزیراعلیٰ اترکھنڈ پوشر سنگھ سے رابطہ کیا اور موجودہ حالات کا جائزہ لیا اس دوران انہوں نے بارشوں کے باعث تباہ کاریوں پر قابو پانے کے لیے ہدایات بھی کیں۔

خیال رہے کہ گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے سبب کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے، اب تک متعدد افراد کی اموات بھی رپورٹ ہوچکی ہیں، نظام زندگی درہم برہم ہونے کی وجہ سے زمینی اور فضائی راستے بھی متاثر ہیں۔

Comments

- Advertisement -