ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

معروف برانڈز کے نام سے پانی کی جعلی بوتلیں سپلائی ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اوکاڑہ: معروف برانڈز کے نام سے پانی کی جعلی بوتلیں سپلائی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی پانی کی بوتلوں کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے شہزار پارک میں ایک واٹر پلانٹ پر چھاپا مار کر 750 لیٹر پانی کی جعلی بوتلیں ضبط کر لیں، اور مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر کے واٹر پلانٹ کو بند کر دیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق واٹر پلانٹ میں معروف برانڈز کے نام سے جعلی بوتلوں میں پانی کی فلنگ کی جا رہی تھی، یہ غیر معیاری پانی شہر بھر میں سپر اسٹورز اور کریانہ اسٹورز پر سپلائی کیا جانا تھا، فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کر کے پانی کی بوتلیں اور پیکنگ مٹیریل ضبط کر لیا۔

- Advertisement -

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ جعل ساز مافیا کو عوام کی صحت سے کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں