تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، سینکڑوں دیہات ڈوب گئے

دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے اور کچے کے علاقے مکمل زیر آب آنے کے ساتھ سینکڑوں دیہات ڈوب گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک بھر میں جاری طوفانی بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے اور سکھر کے مقام پر کچے کے علاقے مکمل زیر آب آنے سے سینکڑوں دیہات ڈوب گئے ہیں اور ان میں رہائشی ہزاروں افراد محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

دریائے سندھ میں اس وقت گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سندھ کے تین مقامات کالا باغ، چشمہ اور کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جب ک پانی کا دباؤ بیراجوں اور حفاظتی بندوں پر مسلسل بڑھ رہا ہے۔

سکھر بیراج کنٹرول کے مطابق اس وقت تونسہ پر پانی کی آمد اور اخراج 4 لاکھ 45 ہزار 360 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جب کہ چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 3 لاکھ 74 ہزار 996 کیوسک ہے۔

گڈو بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج 5 لاکھ 46 ہزار 978 کیوسک جب کہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج 5 لاکھ 59 ہزار 846 کیوسک ہے اسی طرح کوٹری بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج 2 لاکھ 70 ہزار 958 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں گزشتہ دو ماہ سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث صوبے کے بیشتر علاقے شدید تباہی کا شکار ہیں اور سیلابی صورت حال کے باعث ایک دن میں 32 افراد جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں سیلابی صورت حال، ایک دن میں 32 افراد جاں بحق

پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق صوبے میں مون سون کے آغاز سے اب تک 263 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جب کہ 701 افراد مختلف حادثات میں زخمی ہوئے۔

Comments

- Advertisement -