اشتہار

ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک واقعہ، مسافر پٹریوں پر جا گرے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک مقامی ریلوے اسٹیش کی عمارت کی چھت پر رکھی ہوئی پانی کی ٹنکی دھماکے دار آواز کے ساتھ سے نیچے آگری۔

تلنگانہ کے ورنگل ریلوے اسٹیشن پر جمعہ کو پیش آنے والے واقعے کے نتیجے میں چار مسافر شدید زخمی ہوگئے اور کچھ پٹڑی پر جا گرے، جنہیں طبی امداد کیلیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس وقت مسافروں کی بڑی تعداد شیٹس کی چادر سے بنے شیڈ کے نیچے کھڑی ٹرین کا انتظار کررہی تھی کہ اچانک پانی سے بھری وزنی ٹنکی اونچائی سے شیڈ پر آگری۔

- Advertisement -

یہ واقعہ دوپہر دو بجے کے قریب پیش آیا اور 64ہزار لیٹر پانی پلیٹ فارم پر بہہ گیا، زخمیوں میں سے دو بڑی عمر کے افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اگر پلیٹ فارم پر ٹرین پہنچ چکی ہوتی تو زیادہ لوگوں کے زخمی ہونے کا خدشہ تھا ٹرین نہ ہونے کی وجہ سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں