تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’عمران خان جب کہیں گے پنجاب اسمبلی تحلیل کر دیں گے‘

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے دوٹوک کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےساتھ کھڑے ہیں عمران خان جب کہیں گے پنجاب اسمبلی تحلیل کر دیں گے عمران خان کی ہدایت پر اسمبلی توڑنےکیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں میں شکیل مسعود حسین، میاں عامر محمود، ناز آفرین سہگل و دیگر شامل تھے۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمیں اکثریت حاصل ہے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اورق لیگ ارکان کی تعداد 191 ہے اپوزیشن اقلیت میں ہے اور اقلیت میں ہی رہےگی، اپوزیشن والےصرف نعرے لگا سکتے ہیں عدم اعتماد لانا بس کی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق ہے وہ لے آئے اسمبلی ان سیشن ہوتوعدم اعتمادپرووٹنگ نہیں ہوسکتی اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہو تو گورنرراج بھی نہیں لگ سکتا تمام کام آئین اورقانون کے دائرے میں رہ کر کیے ہیں اور کر رہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نےمعیشت کا براحال کر دیا ہے عوام پی ڈی ایم حکومت کوجھولیاں اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں شہبازشریف کو صرف مانگنا آتا ہے اور وہ صرف مانگ سکتاہے بھکاری بھی ایک در پر باربار بھیک مانگنے آئے تو گھر والے دروازہ بندکر دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -