اشتہار

’اس لیے نہیں ہارہے کہ انگلینڈ اچھا کھیلا، ہم اپنی غلطیوں سے ہارے‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے کہا ہے کہ ہم اس لیے نہیں ہار رہے کہ انگلینڈ ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے ہم اپنے غلطیوں کی وجہ سے ہار رہے ہیں۔

کراچی ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ ہم پہلے دونوں میچ جیت سکتے تھے ہم ایسی پوزیشن میں تھے کہ میچ کا نتیجہ اپنے حق میں کر سکتے تھے لیکن غلطیاں ہوئی ہیں جو شکست کا سبب بنیں۔

امام الحق کے مطابق یہ کہنا کہ انگلینڈ بہت اچھا کھیل رہی ہے اس لیے ہم ہار گئے ایسا نہیں ہے ہم اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہار رہے ہیں انگلینڈ واحد ٹیم ہے جو منفرد انداز میں ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہی ہے جس کا کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ اپنی کنڈیشنز کی وجہ سے پیچھے رہ جاتی ہے لیکن انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کو کھلا کر ٹیسٹ کا انداز ہی بدل دیا، جہاں تک ہمارے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کھلانے کی بات ہے اس کا فیصلہ تو چیئرمین اور کوچ ہی کریں گے ہمارا کام ہے کرکٹ کھیلنا ہم اپنے ہی انداز میں ٹیسٹ کھیلیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال جس طرح بابراعظم اور رضوان ٹی ٹوئنٹی کھیل رہے ہیں ان کے ہوتے ہوئے کسی اور اوپنر کی ضرورت ہو، میں پچھلے 6 سال سے ون ڈے ٹیم کا حصہ ہوں اور آگے بھی کھیلتا رہوں گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں