برمنگھم: بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی خراب فارم پر ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا اہم بیان سامنے آگیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا کہنا ہے کہ ہمیں ویرات کوہلی سے سنچری کی نہیں میچ ونننگ اننگز کھیلنے کی توقع ہے وہ 50 یا 60 رنز کی میچ وننگ کھیل کر بھی ٹیم کو کامیابی دلوا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 2019 سے کسی بھی فارمیٹ میں سنچری اسکور نہیں کی ہے اور انڈین پریمیئر لیگ میں بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے تھے۔
راہول ڈریوڈ نے کہا کہ ویرات کوہلی سے مداح سنچری اسکور کرنے کی امید رکھتے ہیں لیکن میں بطور کوچ چاہتا ہوں کہ وہ سنچری اسکور نہ بھی کریں لیکن ٹیم کی جیت میں ان کا اہم کردار ہو۔
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے اور انگلینڈ کے خلاف کل سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
قبل ازیں لیسٹرشائر کے ساتھ کھیلے گئے چار روزہ وارم اپ میچ کے دوران کوہلی نے 67 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے تھے اور انہوں نے امپائر کے فیصلے پر بھی اعتراض کیا تھا۔