تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بزرگ خاتون نے اپنی لاٹھی سے چوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ویڈیو وائرل

لندن : برطانیہ میں ڈکیتی کے دوران بزرگ خاتون نے اپنی ضعیفی کی پرواہ کیے بغیر شدید مزاحمت کی، دیکھنے والے ان کی بہادری کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

ایک بزرگ خاتون کا اپنی لاٹھی کے ساتھ چوروں کا مقابلہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر لوگ انہیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن کے چیلسی شہر کی ایک سڑک پر دو ڈاکووں نے راہ چلتے میاں بیوی کو یرغمال بنا لیا۔

کار میں سوار ڈاکو ایک سنسان سڑک پر اچانک کار سے چھلانگ لگا کر ان کے سامنے آگئے اور بیوی کے ہاتھ میں پہنی ہوئی بیش قیمت گھڑی چھین کر لے گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اس کے شوہر کو ڈٓاکووں کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اسی دوران ایک معمر خاتون بھی وہاں پہنچ گئیں انہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی صورتحال کو بھانپ لیا۔

بزرگ خاتون نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی لاٹھی سے ان ڈاکووں کو مارنے کی کوشش کی تاہم مزاحمت کو بڑھتا ہوا دیکھ کر ڈاکو جلدی میں وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -