اشتہار

شادی میں بم کا تحفہ : دلہا سمیت دو افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی کی تقریب میں بم دھماکے سے دولہا سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے، پولیس نے بم رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے اہم انکشافات کیے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر کبیر دھام میں ایک شخص نے سابقہ گرل فرینڈ کی شادی کے موقع پر بم کا تحفہ اسٹیج میں رکھ دیا جس کی وجہ سے دلہا اور اس کا بھائی ہلاک ہوگیا تاہم ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ضلع کبیردھام کے گاؤں چھتیس گڑھ میں سابقہ گرل فرینڈ کی شادی موقع پر ملزم نے ساؤنڈ سسٹم کے تحفے میں بم نصب کرکے منڈپ میں رکھ دیا تھا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق 33 سالہ گرفتار ملزم سرجو مرکم آٹو مکینک ہے جو کہ سابقہ گرل فرینڈ کی طرف سے تعلق ختم کرنے پر مایوس ہوگیا تھا اور خاتون کی جانب سے والدین کے اصرار پر شادی کرنے کے فیصلے پر اس نے غصے میں آکر بدلہ لینے کا فیصلہ کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم پہلے ہی شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ بھی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے کہا کہ شادی سے ایک دن قبل 30 مارچ کو اس نے خاتون سے ملاقات کرکے شادی کرنے سے روکنے کی کوشش کی اور اسے کہا کہ تم شادی کر رہی ہو مگر کبھی بھی خوش نہیں رہو گی۔

ایس ایس پی لال امید سنگھ نے کہا کہ ملزم نے پھر لڑکی کے ہونے والے خاوند کو فون کیا اور اسے دھمکی دی جہاں دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی مگر لڑکی کے منگیتر نے باتوں کے ذریعے معاملہ حل کردیا۔

پولیس نے کہا کہ فون پر بات کرنے کے فوراً بعد ملزم نے بدلہ لینے کی منصوبہ بندی کی چونکہ ملزم کو الیکٹرک سے متعلق کام کی معلومات تھی اور اس سے قبل اسٹون کرشنگ یونٹ میں ملازمت کے دوران دھماکہ خیز مواد تیار کرنے سے بھی واقف ہوگیا تھا اس لیے اس نے شادی کے تحفے میں بم نصب کرنے کا فیصلہ کیا۔

پولیس کے مطابق مدھیا پردیش ریاست کے ایک گاؤں چیماڑی میں جب دولھے کے گھر تحفہ کھول کر ساؤنڈ سسٹم آن کیا گیا تو اس میں نصب کیا گیا بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 25 سالہ دولھا ہیمیندرا اور ان کے بڑے بھائی 30 سالہ راج کمار ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے کہا کہ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ گھر کی چھت اڑنے کے ساتھ ساتھ دو دیواریں بھی متاثر ہوئیں جبکہ ایک بچے سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ہیمندرا کی اہلیہ رسومات کے مطابق والدین کے گھر ہی موجود تھیں جو کہ کچھ ہی دنوں میں رخصت ہونے والی تھیں۔ پولیس نے کہا کہ بالاگھاٹ ضلع کے چھپلا گاؤں سے ملزم کو گرفتار کیا گیا جب وہ ہیمیندرا کی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد سے بات چیت کے دوران مرکزی ملزم کے طور پر سامنے آیا۔

رپورٹ کے مطابق مکینک کا کام شروع کرنے سے قبل ملزم گاڑیوں کی مرمت کیا کرتا تھا جبکہ اس نے بھارتی ریاست اندور میں اسٹون کرش سائٹ پر بطور ہیلپر کام کیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ سائٹ پر ملزم نے بم بنانا سیکھا اور نوکری چھوڑنے سے پہلے اس نے یونٹ سے تقریباً 250 گرام امونیم نائٹریٹ چرایا جس کے لیے شبہ ہے کہ اس نے چھ سال بعد اس کا استعمال میوزک سسٹم میں بم نصب کرنے کے لیے کیا۔ پولیس نے کہا کہ ملزم نے ڈیڑھ کلو گرام گن پاوڈر بھی استعمال کیا جو اس نے خریدے ہوئے پٹاخوں سے نکالا تھا اور اس کے علاوہ اس نے پیٹرول اور دیگر مواد کو میوزک سسٹم میں نصب کیا جو کہ اس نے 30 مارچ کو دلہے کو فون کرنے کے فوراً بعد ایک مقامی دکان سے ایک ہزار روپے میں خریدا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے میوزک سسٹم کا تحفہ تیار کرکے اس نے 31 مارچ کو اپنے ایک دوست کو کہا کہ اسے شادی کی جگہ تک لے جائیں لیکن اس نے اس منصوبے کے بارے میں اپنے دوست کو نہیں بتایا۔ پولیس نے کہا کہ اس کا دوست باہر انتظار کر رہا تھا اور ملزم فوری طور پر اندر داخل ہوا اور منڈپ میں جہاں دیگر تحفے رکھے ہوئے تھے وہاں اس نے میوزک سسٹم کا تحفہ بھی رکھ دیا۔ ملزم کو پولیس نے آٹو رپیئر شاپ سے گرفتار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں