اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے اقدامات پر قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی جانب سے جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے اقدامات پر قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ قرارداد پاکستان کی جانب سے جنرل اسمبلی کی قرارداد 76/254 کی پیروی کے طور پر پیش کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ قرارداد میں 15 مارچ کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے عالمی دن کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ جنرل اسمبلی نے مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک، دشمنی یا تشدد پر اکسانے کی مذمت کی ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بےحرمتی کے بڑھتے واقعات، مساجد اور مزارات پر حملوں کا سامنا ہے۔

منفی دقیانوسی تصورات، نفرت اور تشدد کے واقعات میں اسلاموفوبیا ظاہر ہوتا ہے۔ جنرل اسمبلی نے مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تشدد سے نمٹنے کیلئے قانون سازی کا بھی مطالبہ کیا۔

پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی تقرری کے مطالبے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ تاریخی تقرری اسلاموفوبیا کی لعنت سے نمٹنے کیلئے اپنی نوعیت کی پہلی تقرری ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں