جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

ویسٹ انڈین وکٹ کیپر کی ویرات کوہلی سے ناقابل یقین فرمائش؟

اشتہار

حیرت انگیز

ویرات کوہلی نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کرکے حریف وکٹ کیپر کی انوکھی مگر ناقابل یقین فرمائش پوری کر دی۔

کرکٹ کے میدان میں جب دو ٹیمیں مدمقابل ہوتی ہیں تو ہر ایک کی خواہش مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو اپنی کارکردگی سے پچھاڑنے کی ہوتی ہے بالخصوص فیلڈنگ ٹیم حریف بلے بازوں کو جلد پویلین بھیجنے کی متمنی ہوتی ہے لیکن بھارت ویسٹ انڈیا کے درمیان پورٹ آف اسپین میں جاری میچ میں اس کے بالکل الٹ ہوا۔

گزشتہ روز مذکورہ ٹیسٹ میچ میں سابق بھارتی کپتان نے سنچری اسکور کی جو ان کی ٹیسٹ میں 29 ویں جب کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 76 ویں سنچری تھی لیکن یہ سنچری بنا کر انہوں نے حریف وکٹ کیپر ڈی سلوا کی فرمائش پوری کی۔

- Advertisement -

ویرات کوہلی جب بیٹنگ کے لیے کریز پر آئے تو وکٹوں کے عقب میں کھڑے گئے ویسٹ انڈین وکٹ کیپر ڈی سلوا نے ویرات کوہلی سے وہ فرمائش کی جو حریف کسی طور نہیں کرتا۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ دلچسپ گفتگو اسٹمپ مائک پر ریکارڈ بھی ہوگئی۔

ویسٹ انڈین وکٹ کیپر نے ویرات کوہلی کے کریز پر آنے پر ان سے کہا کہ میری والدہ آپ کی بہت بڑی مداح ہیں جو آپ کی بیٹنگ دیکھنے آئی ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ آپ سنچری بنائیں۔

ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، شائقین اسپتال میں بیڈ بُک کرانے لگے!

سابق بھارتی کپتان نے ڈی سلوا کی فرمائش کو سنچری بنا کر پورا کر دیا اور کھیل ختم ہونے کے بعد ان کی والدہ سے بھی ملے۔

 

اس موقع پر ڈی سلوا کی والدہ انتہائی جذباتی ہوگئیں اور ویرات کو گلے لگا کر رو پڑیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی اس دور کے شاندار کرکٹر ہیں، ان سے ملنا اور اپنے بیٹے کے ساتھ کھیلتے دیکھنا اعزاز ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں