تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فیفا ورلڈ کپ، انگلینڈ اور ایران میچ کو مغربی میڈیا کی سیاسی رنگ دینے کی کوشش

فیفا ورلڈ کپ میں گزشتہ روز کھیلے گئے انگلینڈ اور ایران کے میچ کو مغربی میڈیا نے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جب کہ افتتاحی میچ کو بھی متنازع بنایا۔

قطر میں کھیلے جا رہے دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کا ورلڈ کپ میدانوں سے زیادہ میڈیا میں کھیلا جا رہا ہے اور ٹورنامنٹ شروع ہوتے ہی مغربی میڈیا نے اس کے خلاف منفی پروپیگنڈہ مہم شروع کردی ہے۔ گزشتہ روز انگلینڈ اور ایران کے میچ کو مغربی میڈیا سے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی اسی میڈیا سے افتتاحی میچ کو بھی متنازع بنایا تھا۔

انگلینڈ اور ایران کے مابین میچ کے موقع پر ایران میں جاری مظاہروں کو سامنے لا کر ایرانی ٹیم پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی تاہم فیفا اور میزبان قطر نے اس کو مسترد کردیا۔ پیغام دیا گیا کہ قطر نے لاکھوں شائقین کے لیے بہترین سہولتیں رکھی ہیں۔ منفی سیاست چھوڑیں اور فٹبال کے مزے لوٹیں۔

اس سے قبل میزبان قطر اور ایکواڈور کے مابین ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ کو بھی مغربی میڈیا نے متنازع بنانے کی کوشش کی لیکن قطر نے میچ ہارنے کے باوجود میدان سے باہر منفی مہم رد کردی۔

ٹورنامنٹ کے دوران ہم جنس پرستوں کی مہم پر سات یورپی کپتان بازو پر پٹیاں پہننا چاہتے تھے لیکن فیفا نے یلو کارڈ دکھانے کی دھمکی دی جس پر سب پیچھے ہٹ گئے۔ شراب پر پابندی پر مغربی میڈیا کے شور پر بھی فیفا نے قطر کا ساتھ دیا۔ فیفا کا موقف ہے کہ ہلڑ بازی نہیں چاہیے۔

Comments

- Advertisement -