اشتہار

فون گیلا ہونے پر چاولوں میں رکھنا چاہیے یا نہیں؟ کمپنی کی تنبیہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسمارٹ فونز کے بارے میں اکثر کہا جاتا ہے کہ اگر فون گیلا ہوجائے تو اس کو خشک کرنے کے لیے چاولوں میں  رکھیں تو یہ جلد خشک ہو جاتا ہے۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اس کی تردید کرتے ہوئے آئی فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے فون کو پانی کے نقصان سے بچانے کے لیے چاولوں کے تھیلے میں نہ رکھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایپل سپورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اپنے آئی فون کو چاول کے تھیلے میں نہ رکھیں کیونکہ چاولوں کے ذرات آئی فونز کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

- Advertisement -

ٹیک ماہرین اس کو رائس ٹریٹمنٹ کا نام بھی دیتے ہیں، تاہم ایپل نے اس طریقے کو غیر مؤثر قرار دے دیا ہے اور اپنے صارفین کو تلقین کی ہے کہ وہ اپنے فونز کو چاولوں میں نہ رکھیں۔

ایپل کے مطابق فون کو سکھانے کیلئے اسے سیدھا تھام کر کنیکٹر کو نیچے کی طرف رکھیں اور پانی کو خشک ہونے دیں۔ اس طرح فون میں سے اضافی پانی نکل جائے گا جس کے بعد آپ اپنے فون کو خشک جگہ پر رکھ کر 30 منٹ بعد چارج کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ آئی فون میں پانی داخل ہو جائے تو وہ چارجنگ نہیں کرتا اور خشک ہونے تک فون کی اسکرین پر ’واٹر ڈٹیکشن‘ کا الرٹ جاری رہتا ہے۔ ایپل کے مطابق آئی فون کو مکمل طور پر خشک ہونے میں 24 گھنٹے بھی لگ سکتے ہیں۔

ایپل کے مطابق صارفین کو آئی فون کے گیلا ہونے پر اسے چارج نہیں کرنا چاہیے لیکن ہنگامی صورتحال میں اس کی ضرورت پڑنے پر ’واٹر ڈٹیکشن‘ کے الرٹ کو اوور رائیڈ کر کے فون کو چارجنگ پر لگایا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں