منگل, مئی 28, 2024
اشتہار

غزہ کے لیے اسرائیل کے کیا منصوبے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے جنگ کے اگلے مرحلے کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا جس میں غزہ کا مستقبل بھی شامل ہے۔

اہم نکات

حماس کا مزید غزہ پر کنٹرول نہیں رہے گا، اور "فلسطینی اداروں” کو انکلیو چلانے کی ذمہ داری ہوگی۔

- Advertisement -

اسرائیل اپنی آپریشنل آزادی کو محفوظ رکھے گا اور غزہ میں رہنے والے لوگ کسی بھی طرح اسرائیل کے خلاف دشمنی نہیں کریں گے۔

سرحدی علاقے پر حکومت کرنے کے لیے مغربی اور عرب ممالک پر مشتمل ایک "ملٹی نیشنل ٹاسک فورس” ہوگی۔

اسرائیل اس فورس کی قیادت کرنا چاہتا ہے، اور یہ بھی چاہتا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کی تنظیم نو اور تعمیر نو کا ذمہ دار ہو۔

یہودیوں کو بسانے کا منصوبہ

غزہ سے فلسطینیوں کو بےدخل کرنے کی کوششوں میں مصروف اسرائیل جنگ کے بعد یہودیوں کو آباد کرنے کا منصوبہ بنانے لگا۔

انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر جنگ کے بعد دوبارہ آباد کاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایک انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ وہ جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کی اسرائیلی آباد کاری کے حق میں ہیں۔

وزیر خزانہ Bezalel Smotrich نے اسرائیل کے آرمی ریڈیو کو بتایا کہ فلسطینیوں کا اخراج ہوگا اور ہم غزہ کی پٹی میں رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسی صورتحال کی اجازت نہیں دیں گے جس میں 20 لاکھ لوگ رہتے ہوں اگر غزہ میں 100,000 سے 200,000 عرب رہتے ہیں تو اگلے دن کے بارے میں بحث بالکل مختلف ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں