تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی شہری 2020 میں انٹرنیٹ پر کیا تلاش کرتے رہے؟

ریاض: دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے 2020 میں اپنے پلیٹ فارم پر سرچ کی جانے والی فلموں، خبروں، ڈراموں، شخصیات کھیل وکھلاڑیوں اور مسائل کی فہرست جاری کردی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں مختلف ممالک کی الگ الگ تفصیلات شامل ہیں، سعودی عرب میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات درجہ ذیل ہیں۔ جبکہ گوگل پاکستان، بھارت، بنگلادیش، ترکی، اسرائیل، ایران، امریکا اور برطانیہ کی بھی فہرست شایع کرچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں حیران بات یہ ہے کہ سعودی عرب میں جن شخصیات کو زیادہ تلاش کیا گیا انہیں دیگر ممالک میں کم سرچ کیا گیا ہے۔ ایسا بھی ہوا ہے کہ سعودی عرب میں جس شخصیت کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا، اسے اپنے ہی ملک میں انتہائی کم تلاش کیا گیا۔

سعودی عرب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گوگل کے سرچ انجن پر سب سے زیادہ تلاش کیے گئے، سرچ کی شرح سعودی عرب کے مقابلے میں پاکستان اور بھارت میں کم ہے۔

Chinese embassy in US blames hackers for retweet of Trump's election fraud claim | World News | Sky News

جبکہ سعودی عرب کی ایک غیرمقبول شخصیت کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ وہ مملکت میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی دوسری شخصیت بن گئیں۔ ایسا یوں ہوا کہ سعودی نوجوان خاتون هبة الحسين سے سعودیہ کے معروف گلوکار عايض يوسف نے شادی کرلی جس کے بعد هبة الحسين کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔

ان کا رشتہ ایک مقبول شخصیت کے ساتھ جڑنے کے بعد ان کی تلاش میں اضافہ ہوا۔ البتہ هبة الحسين خود بھی سوشل میڈیا پر شادی سے قبل مشہور رہی ہیں لیکن اتنی شہرت نہیں تھی جنتی آج ہے۔

وہ ٹی وی میں ادکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں اور مختلف شوز میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔

حیران کن امر یہ بھی ہے کہ انٹرنیٹ پر هبة الحسين کو تو زیادہ ڈھونڈا گیا لیکن ان کے شوہر گوگل کی ٹاپ ڈین فہرست میں بھی شامل نہیں ہوسکے۔ حالانکہ ادکارہ نے عایض ‌یوسف سے ہی مقبولیت پائی۔

علاوہ ازیں سعودی عرب میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والوں میں تیسرا نمبر امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کا ہے۔ انہوں نے حالیہ دنوں صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو شکست دی ہے۔

Biden pledges to undo 'Muslim ban' on first day in office - Newspaper - DAWN.COM

اسی طرح مملکت میں گوگل سرچ انجن پر تلاش کی جانے والی 8 ویں شخصیت نوجوان مصری اداکارہ 21 سالہ منة عرفة رہیں۔ سعودی عرب کے کافی شہری ان کے مداح ہیں۔

فہرست میں نواں نمبر اداکار، گلوکار اور میزبان و ٹی وی شخصیت خالد صقر کا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by خالد صقر (@kld_sqr)

جبکہ فہرست میں دسویں نمبر پر مصری گلوکارہ هيا الشعيبي رہیں۔

Comments

- Advertisement -