جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

دنیا میں سب سے زیادہ کون سی 7 زبانیں بولی جاتی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں اس وقت کم و بیش سات ہزار سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سب سے زیادہ بولی جانے والی 7 زبانیں کون سی ہیں۔

قدیم انسان نے باہمی روابط کے لیے سب سے پہلے اشاروں کی زبان استعمال کی لیکن جیسے جیسے وہ ترقی کرتا ہے باہمی رابطوں کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی آتی گئی اور اشاروں کی زبان لفظوں حرف تہجی میں تبدیل ہو کر نئے نئے روپ اختیار کرتی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج کے دور میں دنیا کی 8 ارب سے زائد آبادی میں سات ہزار سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں لیکن نصف سے زیادہ آبادی صرف 23 زبانیں ہی بولتی اور سمجھتی ہے۔ اس میں سرفہرست سات مقبول ترین زبانیں کون سی ہیں آج اس بارے میں ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔

دنیا میں سب سے مقبول اور زیادہ بول چال والی زبانوں کے حوالے سے ہونے والی ایک عالمی تحقیق کے مطابق دنیا کی 23 مقبول زبانوں میں مقبولیت کی درجہ بندی میں سرفہرست زبان انگریزی ہے جس کو دنیا کی 105 بلین سے زائد آبادی بولتی ہے۔

دنیا کی دوسری مقبول ترین زبان چائنیز ہے۔ مینڈرین چائنیز زبان دنیا کے 101 بلین افراد بولتے اور سمجھتے ہیں جب بھارت کی قومی زبان ہندی 600 ملین سے زائد افراد بولتے ہیں۔

20 دنیا کے 20 سے زائد ممالک میں بولی جانے والی زبان ہسپانوی ہے جس کو مقبول زبانوں کی درجہ بندی میں چوتھی پوزیشن حاصل ہے اور اس زبان کو بولنے والے افراد کی تعداد 50 کروڑ سے زائد ہے۔

فرانسیسی زبان دنیا کے 29 ممالک کی قومی زبان ہے لیکن سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں کی فہرست میں اس کا نمبر پانچواں ہے دنیا کے 27 کروڑ سے زائد افراد اس زبان کو بول اور سمجھ سکتے ہیں۔

عربی کو دنیا کی قدیم ترین زبان ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو خطہ عرب سمیت اطراف کے 26 ممالک میں بولی جاتی ہے یہ دنیا میں چھٹی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے اور دنیا کی 274 ملین آبادی یہ زبان بولتی ہے۔

حیران کن طور پر بنگالی زبان کو ساتویں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان قرار دیا گیا ہے جو کہ بنگلہ دیش اور بھارت میں بولی جاتی ہے۔ دنیا کے 26 کروڑ سے زائد افراد عام بول چال میں یہ زبان استعمال کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں