تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چند مقبول ڈشز کی دلچسپ کہانی

ہم روزمرہ زندگی میں جن مشہور کھانوں کا استعمال کرتے ہیں، وہ کہاں سے آئے ہیں اور ان کے اصل وطن کون سے ہیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

پاستا
اطالوی کھانوں کی بات ہو تو پہلا نام ذہن میں پاستا کا ہی آتا ہے، اکثر لوگ جانتے ہیں کہ یہ اطالوی چیز نہیں لیکن اس کی کہانی کے بارے میں وہ نہیں جانتے ہیں، بہت سی افواہوں کے برعکس پاستا کا تیرہویں صدی کے سیاح مارکوپولو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مارکوپولو اپنے ساتھ چین سے ایشیائی نوڈلز اٹلی نہیں لایا تھا بلکہ خیال کیا جاتا ہے کہ اٹلی میں پاستا اس سے کہیں پہلے عرب تاجروں نے متعارف کروایا تھا۔

فورچون کوکیز
کسی چینی ریستوران میں کھانا کھائیں تو اس کا اختتام فورچون کوکیز پر ہوتا ہے لیکن اگر چین چلے جائیں تو وہاں ایسا کچھ نہیں ملتا ہے اگرچہ یہ کوکیز دنیا بھر میں چینی کھانوں کے ریستوران میں مقبول ہیں۔

فورچون کوکیز درحقیقت چین سے نہیں آئیں اور نہ ہی وہاں مقبول ہیں خیال ہے کہ یہ کوکیز 19ویں صدی میں جاپان میں متعارف کروائی گئی تھیں پھر انہیں امریکا کے ایشیائی ریستورانوں میں تارکین وطن لے کر آئے۔

کروساں
فرانس میں ناشتے کی بات ہو تو خیال کروساں کا ہی آتا ہے، آپ یہ سن کر حیران ہوں گے کہ یہ وہاں 19ویں صدی میں اس وقت آئے جب وینس کی نانبائی پیرس میں کپفرل نامی پیسٹری لے کر آئے تو یہاں آکر وہ کروساں بن گئے تو دنیا بھر میں پھیل گئے۔

کہا جاتا ہے کہ کروساں کی تخلیق کے پیچھے سلطنت عثمانیہ کے پرچم پر موجود چاند کی شبیہ تھی، اور اسے بنانے کا مقصد 17ویں صدی میں آسٹروہنگری افواج کے ہاتھوں عثمانی افواج کی شکست کا جشن تھا۔

ونڈالو کا سالن
آپ اس مسالے دار سالن کو برطانیہ کے انڈین ریستورانوں میں عام پائیں گے، یہ ایک ایشیائی ترکیب سے بنا سالن ہے جسے یورپی ذائقے کے مطابق ڈھالا گیا ہے لیکن خیال ہے کہ اس کا جنم نہ تو برطانیہ میں ہوا تھا نہ انڈیا میں یہ پکوان اصل میں پرتگالی ڈش سے نکلا ہے جس کا نام کارنے ڈی ون ہاڈاہلوس ہے.

ونڈالو سالن کو انڈیا میں 16ویں صدی میں پرتگالیوں نے متعارف کروایا تھا، گوشت، سرکے اور لہسن والی یہ ڈش بعد میں ایک مسالے دار سالن کی شکل اختیار کرگئی۔

Comments

- Advertisement -