اشتہار

بجلی لوڈشیڈنگ میں اداکارہ مایا علی نے کیا کیا؟ ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بجلی لوڈشیڈنگ صرف عام عوام ہی نہیں مشہور شخصیات کو بھی پریشان کر دیتی ہیں ادکارہ مایا علی بھی بجلی نہ ہونے کے باعث اپنے کپڑے فرائنگ پین سے استری کرنے پر مجبور ہوگئیں۔

پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ مایا علی جو سوشل میڈیا پر بھی سرگرم رہتی ہیں انہوں نے اپنی ایک دلچسپ ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ فرائنگ پین سے اپنے کپڑے استری کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بجلی نہ ہونے کے باعث مایا علی اپنے باورچی خانے میں فرائنگ پین کو چولہے پر گرم کرکے اپنی ٹی شرٹ استری کر رہی ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے کسی کا نام لیے بغیر طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے لکھا کہ جب 8 گھنٹوں سے بجلی نہ ہو تو باقی آپ سمجھ دار ہیں۔

 

مایا علی کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں جبکہ کئی صارفین نے مایا کی اس اسٹوری کو مریم نواز کے فرائینگ پین سے کپڑے استری کرنے والے بیان کی مزاحیہ نقل قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں