اشتہار

مکی آرتھر نے بابر اعظم سے متعلق کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ڈٓائریکٹر مکی آرتھر نے بابر اعظم سے متعلق انکشاف کیا ہے جب پہلی بار کھیلتے دیکھا تو یقین ہوگیا تھا کہ وہ عالمی نمبر ایک بیٹر بنیں گے۔

مکی آرتھر جنہیں گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔ اپنی تقرری کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے قومی کپتان بابر اعظم سے متعلق اہم انکشاف کیا۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے بابر اعظم کو پہلی بار اسٹروک کھیلتے ہوئے دیکھا تھا تو انہیں یقین ہوگیا تھا کہ وہ دنیا کے نمبر ایک بلے باز ضرور بنیں گے۔ بیٹنگ کے دوران ان کے ہاتھوں کی رفتار نے مجھے بے حد متاثر کیا تھا۔

- Advertisement -

ڈائریکٹر قومی ٹیم نے کہا کہ ان کو تسلسل کے ساتھ مواقع دینے کی سوچ کے پیچھے میرا یہی یقین تھا کہ وہ پاکستان کیلیے اہم ترین کرکٹر کے طور پر کردار ادا کرسکتے ہیں، ان میں مجھے خود کو نمبر ون بیٹر کے طور پر پہنچان بنانے کی اہلیت نظر آئی تھی۔

مکی آرتھر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بابر اعظم کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ اپنے کھیل میں ہمیشہ بہتری لانے کی جستجو میں رہتے اور کوشش کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں