تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سرفراز کے واٹر بوائے بننے پر مصباح الحق نے کیا کہا؟

مانچسٹر: سابق کپتان سرفراز احمد کے واٹر بوائے بننے پر سابق کپتان و ہیڈکوچ مصباح الحق کا ردعمل آگیا۔

اس متعلق ویڈیو کانفرنس میں صحافی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سے سوال کیا تو مصباح نے کہا کہ ایسا سوال صرف پاکستان میں ہی ہوسکتا ہے۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کو پانی پلانا معمول کی بات ہے وہ جب کھلاڑی تھے تو خود بھی ایسا کرتے رہے ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ سرفراز اچھا لڑکا ہے اسے اس چیز میں کوئی شرمندگی نہیں، یہی اچھی ٹیم کی نشانی ہے۔

مانچسٹر میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں سرفراز احمد نے ایک بار پھر اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کر کے خود کو بڑا کھلاڑی ثابت کیا۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز چیمپئز ٹرافی کے فاتح کپتان اور قومی ٹیم کے سابق قائد سرفراز احمد پانی کی بوتلیں لے کر پچ پر موجود بلے بازوں کے پاس آئے۔

سرفراز احمد بارہویں کھلاڑی کی حیثیت سے ہاتھوں میں پانی کی بوتلیں پکڑے پچ پر کھڑے بلے بازوں شان مسعود اور شاداب کے پاس آئے اور انہیں پانی پیش کرنے کے ساتھ حوصلہ افزائی بھی کی۔

اس موقع پر سرفراز کے چہرے پر کوئی ندامت نہیں تھی اور وہ بارہویں کھلاڑی ہونے کے باوجود سینئر ہونے کے ناطے نوجوان بلے بازوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتے رہے۔

سرفراز احمد کی تصاویر کو گریپ کر کے صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیا اور ٹیم مینیجمنٹ کے رویے کے خلاف آواز بلند کی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ سابق کپتان اور چیمپئنز ٹرافی کے فاتح قائد کے ساتھ اس طرح کا رویہ قابلِ مذمت ہے کیونکہ ڈریسنگ روم میں دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے اور یہ کام اُن سے بھی کروایا جاسکتا تھا۔

کرکٹ‌ پر گہری نظر رکھنے والے سینئر صحافی برائے کھیل شاہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ میدان میں تمام کھلاڑی برابر ہوتے ہیں، ماضی میں رکی پونٹنگ، یونس خان، سچن ٹنڈولکر اور دیگر لیجنڈری کرکٹر بھی واٹر بوائے کا کام کرچکے ہیں، سرفراز احمد اُن سے بڑا کھلاڑی نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’سرفراز نے ایک بار پھر خود کو اسپورٹس مین ثابت کیا اور بتایا کہ وہ ایک اچھا کھلاڑی ہے جو زیادتی کے باوجود اپنے جذبے کو کم ہونے نہیں‌ دے رہا‘۔ اس موقع پر شاہد ہاشمی نے پی سی بی کی جانب سے سرفراز کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کا ذکر بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -