ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

شاہدخاقان اور اہلِ خانہ نے توشہ خانے سے کیا کیا خریدا؟

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے تحائف کی خریداری سے متعلق 21 سالہ ریکارڈ عوام کے سامنے لاتے ہوئے اسے سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کی بہتی گنگا میں سب نے ہاتھ دھوئے، حکومت نے گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران موصول ہونے والے تحائف کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھ دیں، توشہ خانہ کا سال 2002 سے 2023 تک کا 466 صفحات پر مشتمل ریکارڈ پبلک کردیا گیا۔

سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے بطور وزیر ساڑھے 8 لاکھ کی رولیکس واچ ایک لاکھ 68 ہزار میں لی۔ بطور وزیر 5 لاکھ 82 ہزار کی مہنگی گھڑی ایک لاکھ 14 ہزار میں لی۔

توشہ خانہ کا 21 سالہ ریکارڈ منظر عام پر، کس نے کیا خریدا؟

- Advertisement -

انہوں نے ساڑھے 7 لاکھ کی ایک اور رولیکس واچ ڈیڑھ لاکھ اور بطور وزیرپٹرولیم 2 لاکھ 90 ہزار کی قیمتی گھڑی 56 ہزار میں لیں۔

طور وزیرپٹرولیم ایک اور قیمتی گھڑی سوا 3 لاکھ کی 53ہزار میں لی۔ بطور وزیراعظم ایک کروڑ 95 لاکھ کی گھڑی، کف لنک، پین ،انگوٹھی 45 لاکھ میں لی۔

اہلیہ ثمینہ شاہد نے 10 کروڑ کا جیولری سیٹ 2 کروڑ میں خریدا۔ 2017 میں رولیکس واچ، کف لنک پین 2کروڑ 30 لاکھ کےملے، 46 لاکھ کےخریدے۔

شاہد خاقان نے بطور وزیراعظم 2017 میں ملنےوالی 80 لاکھ کی قیمتی گھڑی 16 لاکھ میں خریدی۔ بطور وزیراعظم 2017 میں ایک اور 45 لاکھ قیمتی گھڑی صرف 9 لاکھ میں لی۔ بطور وزیراعظم 60 ہزار کا ٹی پاٹ توشہ خانہ سے 6 ہزار میں خریدا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں