ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

5 بار مر کر زندہ ہونے والی خاتون نے کیا دیکھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

انسان کو دنیا میں زندگی ایک بار ہی ملتی ہے لیکن ایک خاتون نے یہ حیرت انگیز دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایک یا دو بار نہیں بلکہ پانچ بار مر کر دوبارہ زندہ ہوئی ہے۔

دنیا میں کئی انسانوں کے ساتھ یہ واقعہ پیش آنے کی کہانیاں گردش کرتی رہیں ہیں کہ وہ موت کا شکار ہوئے لیکن کچھ دیر بعد یا آخری رسومات کے وقت دوبارہ زندہ ہوگئے لیکن بال گونی رینا نامی خاتون نے تو یہ نا قابل یقین حیرت انگیز دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک یا دو بار نہیں بلکہ 5 بار موت کا ذائقہ چکھا ہے لیکن وہ ہر بار دوبارہ زندہ ہو گئی ہے۔

ایک غیر ملکی میڈیا نے خاتون کی اس یہ حیرت انگیز کہانی کو رپورٹ کیا ہے جس میں وہ اپنے یو ٹیوب چینل پر خود پر گزرنے والی روداد سُناتی ہیں اور اس میں وہ دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ 5 مرتبہ اس دنیا سے رخصت ہوئی لیکن ہر بار زندہ ہوئیں اور آج بھی وہ خدا کی بھلائی کی گواہی دینے کے لیے دنیا میں زندہ وسلامت موجود ہیں۔

- Advertisement -

بال گونی رینا نے یہ بھی کہا کہ اس کو ہر بار اپنے مرنے کا واقعہ بھی اچھی طریقے سے یاد ہے کہ اس پر اس دوران کیا گزری؟

رینا کے مطابق ان کی پہلی موت ایک گائے کے ان کی پیٹھ پر سینگ مارنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔ اس وقت ان کی تکلیف اس قدر شدید تھی کہ ان کی سانسیں بھی اکھڑ گئی تھیں لیکن جب انہیں تدفین کے لیے قبرستان لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران وہ زندہ ہوگئیں۔

خاتون کو دوسری بار موت کا ذائقہ باتھ میں پھسلنے کی وجہ سے چکھنا پڑا جب کہ تیسری بار وہ ایک کار حادثے میں انتقال کر گئی ہیں جس میں ان کے علاوہ تمام افراد مارے گئے تھے لیکن دونوں بار وہ دوبارہ دنیا میں لوٹ آئیں۔ اس کے علاوہ مزید دو بار موت سے زندگی کی طرف سفر کیا۔

رینا کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ دوران موت انہوں نے ایک ایسی عجیب جگہ دیکھی کہ وہاں سے لوگوں کے رونے اور چیخنے کی آوازیں آتی تھیں اور اس سے قبل انہوں نے ایسی جگہ نہیں دیکھی تھی۔

 

تاہم خاتون کے اس دعوے کی تاحال کسی ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی ہے اور یہ تمام واقعات صرف ان کے انکشافات کی حد تک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں