اشتہار

علیم ڈار کو ویرات کوہلی کیا کہہ کر پکارتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے مایہ ناز انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ آف دی فیلڈ ویرات کوہلی بھی علیم بھائی کہہ کر بلاتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باؤنسر میں گفتگو کرتے ہوئے علیم ڈار نے کہا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ میں سرفراز احمد کو سب سے باصلاحیت کپتان پایا وہ مضبوط کپتان تھے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ریٹائرڈ نہیں ہوا انٹرنیشنل امپائرنگ کرتا رہوں گا آئی سی سی چاہتا ہے میں انٹرنیشنل امپائرز کو گروم کروں۔

- Advertisement -

ورلڈکپ سے قبل علیم ڈار نے قومی ٹیم کی اہم کمزوری کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کمزور فیلڈنگ کے ساتھ بڑا ایونٹ نہیں جیت سکتا۔

علیم ڈار کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ میں سب کھلاڑیوں کا رویہ الگ اور باہر مختلف ہوتا ہے آف دی فیلڈ ویرات کوہلی بھی علیم بھائی کہہ کر بلاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں