تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

معمولی تلخ کلامی پر کیا ہوا؟ سن کر دل دہل جائے

واشنگٹن: امریکا میں کار پارکنگ کے تنازع پر غصیلے شہری نے آتش بار آلہ (flamethrower) سے حملہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ہولناک واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا جہاں غلط پارکنگ کے معاملے پر لوگوں کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی۔

بعد ازاں ایک شخص نے اپنے گھر کے اطراف سے گاڑی ہٹانے کے لیے آگ اگلنے والا آلہ استعمال کیا، شہری کار کے اندر موجود تھے جس کے باعث ان کی جان بچ گئی، پولیس نے شکایت پر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Man uses a flamethrower to settle parking dispute; arrested

پولیس نے بتایا کہ گرفتار شہری ایک خاندان کے ساتھ پارکنگ کو لے کر الجھ پڑا تھا، فیملی کے تمام افراد گاڑی میں ہی موجود تھے، ملزم نے آگ بگولہ ہوکر مذکورہ ‘ہتھیار’ کا استعمال کیا۔

مقامی پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ گاڑی میں کم عمر بچے اپنی والدہ کے ساتھ موجود تھے جب حملہ ہوا، ملزم کو گرفتار کرکے اقدام قتل کا مقدمہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ‘فلیم تھوور’ کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، سرد ترین ممالک میں یہ برف پگھلانے کے کام آتا ہے، اس آتش بار آلے میں 20 فٹ کے فاصلے تک آگ اگلنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -