اشتہار

’’شاید میں مر رہا ہوں‘‘ ملبے تلے دبے الوداعی ویڈیو بنانے والے نوجوان پر کیا گزری؟

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے سے روز نت نئی کچھ المناک اور کچھ کرشماتی حقیقی کہانیاں دنیا کے سامنے آ رہی ہیں جیسے الوداعی ویڈیو بنانے والے اس نوجوان کی کہانی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 6 فروری کی علی الصباح جس وقت ترکیہ میں زلزلہ آیا اس وقت 17 سالہ نوجوان طحٰہ ایردم اور اس کے اہلخانہ ادیامن میں اپنے گھر میں سو رہے تھے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے ساتھ ان کی آنکھ کھلی اور چند سیکنڈ میں وہ اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے ہمراہ نیچے گرتے چلے گئے کیونکہ جس عمارت میں وہ رہتے تھے وہ مہندم ہو رہی تھی۔

اس موقع پر طحٰہ کو احساس ہوا کہ یہ شاید ان کا آخری وقت ہے اس لیے گڑگڑاہٹ کم ہونے کے بعد اس نے حواس بحال رکھتے ہوئے موبائل فون نکالا اور رشتے داروں کے لیے ’ٓآخری پیغام‘ ریکارڈ کرنا شروع کیا اس امید کے ساتھ کہ ان کی موت کے بعد کسی نہ کسی کو یہ موبائل مل جائے گا اور ان کا آخری پیغام بھی دنیا تک پہنچ جائے گا۔

- Advertisement -

کیمرہ آن ہوتے ہی وہ کہتے ہیں کہ ’میرے خیال میں یہ آپ کے لیے شوٹ کی جانے والی ویڈیوز میں سے آخری ہو گی۔‘ اس موقع پر نوجوان کا ہاتھ ہلتا ہوا محسوس ہوتا ہے کیونکہ اوپر کی منزلیں مسلسل منہدم ہو رہی ہوتی ہیں۔ ویڈیو میں بلڈنگ کے دوسرے حصوں کے ملبے میں پھنسے لوگوں کی چیخ و پکار بھی سنی جا سکتی ہے۔

اس ویڈیو میں وہ اپنے زخموں کے بارے میں بتانے کے ساتھ اپنی زندگی کے کچھ پچھتاوے بھی شیئر کرتا ہے ساتھ ہی اس امید کا بھی اظہار کرتا ہے کہ شاید وہ بچ جائیں۔

ویڈیو میں طحٰہ یہ بھی کہتا دکھائی اور سنائی دیتا ہے کہ زمین اب تک ہل رہ ہے، موت قریب ہے میرے دوستو، جو ایسے وقت میں آن گھیرتی ہے جب اس کے آنے کا امکان بالکل نہ ہو۔‘

اس کے بعد نوجوان دعا مانگتے ہوئے کہتا ہے کہ بہت سی ایسی باتیں ہیں جن پر آج مجھے پچھتاوا ہے۔ یاخدا میرے گناہ معاف فرما۔ اگر میں یہاں سے بچ کے نکل گیا تو ایسا بہت کچھ ہے جو میں کرنا چاہوں گا۔‘

اس موقع پر ایردم کو گمان ہوتا ہے اور وہ دکھی دل کے ساتھ کہتا ہے کہ شاید میرے گھر والے زندہ نہیں بچے اور میں بھی جلد ان کے پاس پہنچنے والا ہوں۔

 

تاہم یہ نوجوان کی خوش قسمتی کہ طحہٰ کو زلزلہ آنے کے دو گھنٹے بعد پڑوسیوں نے تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے زندہ سلامت نکال لیا اور کچھ دیر بعد ہی اس کے والدین بھی زندہ سلامت اس کے سامنے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے سے بچ جانیوالا خاندان کیسے موت کا شکار ہوا؟

یہ خوش قسمت نوجوان آج کل اپنے والدین کے ساتھ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ خیمہ بستی میں رہ رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں