تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بابر، حسن اور شاہین کرکٹر نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟ دلچسپ جوابات پر قہقہے لگ گئے

قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان اور محمد نواز نے ساتھی کھلاڑیوں سے متعلق پوچھے گئے دلچسپ سوالوں کے مزاحیہ جواب دے کر قہقہے لگا دیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عیدالفطر کے پرُمسرف موقع پر قومی کھلاڑیوں کے ساتھ خصوصی پروگرام ریکارڈ کیا جس میں میزبان زینب عباس نے شرکأ سے دلچسپ گفتگو کی۔

میزبان نے پوچھا کہ اگر بابراعظم، حسن علی، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی کرکٹر نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟ جس پر شاداب نے کہا کہ بابراعظم پر کرکٹ ہی ٹھیک لگتی ہے وہ اور کچھ بن نہیں سکتے البتہ حسن علی ڈانسر اور شاہین آفریدی پلمبر ہوتے۔

شاداب کے مزاحیہ جوابات پر شرکأ نے قہقہے لگا دیے۔

میزبان نے شاداب سے ان کی شادی سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا اہلیہ کے ساتھ یہ آپ کی پہلی عید ہے تو شاداب نے بےساختہ کہا کہ نہیں یہ تو اب پرانی ہو گئی تو شرکأ حیران ہوگئے۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کٹ کٹ، یہ بات کٹ کر دیں غلطی ہو گئی تو زینب عباس نے کہا یہ بات تو بالکل کٹ نہیں کرنا۔

Comments

- Advertisement -