اشتہار

کرکٹ میں یہ ’ڈائمنڈ ڈک‘ کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ میں صفر پر آؤٹ ہونے پر ڈک یعنی انڈے پر آؤٹ اور آتے ہی پہلی گیند پر آؤٹ ہونا گولڈن ڈک کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے لیکن کیا آپ ڈائمنڈ ڈک جانتے ہیں؟

کرکٹ دنیا کے مقبول کھیلوں میں سے ایک ہے۔ ہر کھیل کی طرح کرکٹ میں بھی کچھ اصطلاحات استعمال کی جاتی ہیں جیسا کہ کوئی بلے باز بغیر کون رن بنائے صفر پر آؤٹ ہوجائے تو اسے ’’ڈک‘‘ یعنی انڈے پر آؤٹ کہا جاتا ہے۔ اگر بلے باز آتے ہی پہلی گیند پر ہی آؤٹ ہو جائے تو اسے ’’گولڈن ڈک‘‘ کہا جاتا ہے لیکن اس کھیل میں ایک ڈائمنڈ ڈک بھی ہے کیا آپ اسے جانتے ہیں۔ اگر نہیں جانتے تو ہم بتاتے ہیں۔

کرکٹ کی اصطلاح میں ڈائمنڈ ڈک کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی بلے کوئی قانونی گیند کھیلے بغیر ہی صفر پر آؤٹ ہوجائے تو اسے ڈائمنڈ ڈک کہا جاتا ہے۔

- Advertisement -

ایسا عموماً کم ہی ہوتا ہے جو رن آؤٹ یا وائیڈ گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہونے کی صورت میں ہوسکتا ہے۔

اگر کسی بیٹر کے آؤٹ ہونے پر نیا کھلاڑی پچ پر آئے لیکن وہ نان اسٹرائیکر اینڈ پر ہو اور بغیر کوئی گیند کھیلے ہی رن آؤٹ ہوجائے تو وہ ڈائمنڈ ڈک حاصل کرے گا۔ اگر اسٹرائیکر اینڈ پر ہو اور نو بال کھیل کر رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو تو اس کے لیے بھی یہی اصطلاح استعمال ہوگی۔

اسی طرح اگر نیا بیٹر بیٹنگ کے لیے اسٹرائیک اینڈ پر ہو گیند وائٹ ہو جائے لیکن وہ کھیلنے کے لیے کریز سے آگے نکل چکا ہو اور وکٹ کیپر اسے اسٹمپ آؤٹ کر دے تو اس کو بھی ڈائمنڈ ڈک ہی کہا جائے گا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھارتی ٹیم کے جارحانہ اور 360 ڈگری پر شاٹس کھیلنے کے لیے مشہور سوریا کمار یادیو نے انوکھا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ وہ لگا تار تین ون ڈے میچز میں پہلی ہی گیند یعنی گولڈن ڈک پر آؤٹ ہونے والے پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں