تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب آئندہ سال کیا کرنے جارہا ہے؟ بڑی خبر

ریاض: سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کا کہنا ہے کہ سعودی عرب آئندہ سال(2021) میں اکنامک زون قائم کرے گا، مملکت میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر سرمایہ کاری نے بتایا کہ گزشتہ سال(2019) کے مقابلے میں رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 6 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے جو اقتصادی شعبے کے لیے خوش آئند امر ہے۔

خالد الفالح کا کہنا تھا سعودی عرب آئندہ سال کے دوران اکنامک زون قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، ماضی کے مقابلے میں اب سعودی وژن تیل پر انحصاری ختم کرتے ہوئے اقتصادی وسائل میں آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہمارا اہم مشن ہے، غیرملکی سرمایہ کار نئے شعبوں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، قبل ازیں غیرملکی سرمایہ کاری کا محور ہائیڈروکاربن اور بھاری صنعتیں ہوا کرتی تھیں۔

معیشت کی بحالی، سعودی عرب سے اچھی خبر آگئی

وزیر سرمایہ کاری کا کہنا ہے کہ مستقبل میں سرمایہ کاروں کو کمپیوٹر سسٹم، مصنوعی ذہانت، تجدید پذیر توانائی، سیاحت، معیار زندگی اور بنیادی ڈھانچے والے منصوبوں میں سرمایہ لگانے کے مواقع دیے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں تیل کا حالیہ بحران نیا نہیں ہے، پہلے بھی اس قسم کے بحرانوں کو سر کرچکے ہیں، سعودی عرب اپنے وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -