ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بی آر ٹی سروس کا مستقبل کیا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور میں چلنے والی بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس کے بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے بسیں چلانے والی کمپنی نے نگراں وزیراعلیٰ کے پی کو خط لکھا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی سروس کے بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اس سروس کے لیے بسیں چلانے والی کپنی نے نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کپمنی کے صوبائی حکومت پر 45 کروڑ روپے واجب الادا ہیں اور تین ماہ سے حکومت کی جانب سے ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ رقم کی عدم ادائیگی پر سروس نہیں چلا سکتے ہیں اور سروس بند ہوئی تو اس سے تین لاکھ مسافر متاثر ہوں گے۔

- Advertisement -

نگراں وزیراعلیٰ کو لکھے گئے خط میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل متعلقہ حکام کو دو بار خط لکھا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔ ٹرانس پشاور کے پاس فنڈز موجود ہیں لیکن اس کے باوجود ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری اور سیکریٹری ٹرانسپورت سے بھی رابطہ کیا گیا لیکن وہ بھی یہ مسئلہ حل نہیں کرا سکے ہیں۔

کمپنی حکام نے نگراں وزیراعلیٰ پشاور سے کہا ہے کہ وہ معاملے میں مداخلت کرکے رقم کی ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ بی آر ٹی سروس بلا تعطل شہریوں کو سفر کی سہولت فراہم کرتی رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں