تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

یورپ کو روسی گیس کی بندش سے پاکستان کو کیا نقصان ہورہا ہے؟

یورپی ممالک کو روسی گیس کی بندش سے متاثرہ ممالک تیزی سے ایل این جی کی خریداری کررہے ہیں جس کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان ودیگر غریب ممالک متاثر ہورہے ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق یورپی ممالک روسی پائپ لائن کی سپلائی کے متبادل کے طور پر مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی خریداری تیز کردی ہے جس سے اس کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے اور بڑھتی قیمتوں سے غریب ممالک شدید متاثر ہورہے ہیں جس میں پاکستان بھی شامل ہے جو ایل این جی کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ نہیں اٹھا پا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کے مطابق ایل این جی کی قیمت دو سال پہلے کی کم ترین سطح سے 1900 فیصد تک بڑھ گئی ہے اور اس کی موجودہ قیمت 230 ڈالر فی بیرل پر تیل خریدنے کے مترادف ہیں، جب کہ ایل این جی پر عام طور پر تیل سے زیادہ رعایت پر تجارت کی جاتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے غریب اور ترقی پذیر ممالک تقریباً 40 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) کی قیمتوں پر سپلائی کے لیے یورپ سے مقابلہ نہیں کر سکتے۔

روسی میڈیا نے وال سٹریٹ جرنل کے حوالے سے بتایا ہے کہ یورپی ممالک نے 19 جون تک اپنی ایل این جی کی درآمدات میں تقریباً 50 فیصد اضافہ کیا ہے جب کہ اسی مدت کے دوران ہندوستان کی ایل این جی درآمدات میں 16 فیصد کمی آئی، چین نے ایل این جی کی خریداری میں 21 فیصد کی نمایاں کمی ہے جب کہ پاکستان میں 15 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔

رپورٹ میں حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی طرف سے تقریباً ایک بلین ڈالر کی ایل این جی کے لیے کو کوئی پیشکش نہیں کی گئی جب کہ اس وقت وہاں گھروں اور صنعتوں کو حکومت کی جانب سے علانیہ بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ اسلام آباد پاور پلانٹس کو ایندھن دینے کے لیے اتنی قدرتی گیس درآمد نہیں کر سکتا۔

اسی رپورٹ میں پاکستان کے وزیر توانائی مصدق ملک کے حوالے سے دعویٰ بھی شامل کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے خطے میں گیس کا ہر مالیکیول یورپ نے خرید لیا ہے کیونکہ وہ روس پر اپنا انحصار کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -