تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جو کوہلی نہ کر سکے وہ یاسر شاہ نے کر دیا

قومی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سنچری بنانے والے ‏بلے بازوں میں یاسر شاہ انِ اور ویرات کوہلی تاحال آوٹ ہیں۔

ویرات کوہلی کی سنچریوں کو بریک لگے 444 دن گزر گئے اور وہ 100 کے ہندسے کا جمود نہ توڑ ‏سکے۔ گزشتہ سال بابراعظم نے سنچری بنانے والے بلے بازوں میں کوہلی کو پیچھے چھوڑا اور اب ‏یاسر شاہ نے کوہلی کو ٹف ٹائم دے دیا ہے۔

کوہلی نے گزشتہ 32 انٹرنیشنل اننگز میں ایک بھی سنچری اسکور نہیں کی جب کہ یاسر شاہ یہ ‏کارنامہ انجام دے چکے۔

گزشتہ سال ایڈیلیڈ میں سخت حریف آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے سنچری بنائی تھی ‏جب کی کوہلی نے بنگلادیش کے خلاف سال کے آغاز پر آسان حریف بنگلادیش کے خلاف سنچری ‏جڑی تھی۔

کوہلی کو آخری سنچری بنائے 444 دن گزر چکے اور وہ تاحال سنچری تک نہ پہنچ سکے، اس دوران ‏‏73 بلے بازوں جن میں یاسر شاہ بھی شامل ہیں وہ انٹرنیشنل میچ میں 100 کا ہندسہ عبور کر چکے۔

گزشتہ سال دورہ آسٹریلیا کوہلی کے لیے بطور بیٹسمین اچھا ثابت نہیں اور رواں سال انگلینڈ کے ‏خلاف ہوم سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھی وہ ناکام رہے۔

Comments

- Advertisement -