تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

شوہر کو پڑھانے والی بیوی کو کیا صلہ ملا؟

ریاض : سعودی خاتون نے اپنے شوہر کو اعلیٰ تعلیم یافتہ بنانے کےلیے ساری جمع پونجی لٹا دی، تاہم شوہر نے تعلیم مکمل ہوتے ہی بیوی کے ہاتھ میں طلاق تمھا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی خاتون اس وقت حیران رہ گئی جب اس کے شوہر نے جس کی تعلیم پر خاتون نے 10 لاکھ ریال کی خطیر رقم خرچ کی تھی نے تعیلم مکمل ہوتے ہی طلاق تمھا دی۔

شادی کے بعد شوہر نے اپنی اہلیہ نے خواہش ظاہر کی تھی کہ اس کی تعلیم مکمل کرنے میں اس کی مدد کی جائے جس پر خاتون نے اپنے شوہر کی اعلیٰ تعلیم کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا فیصلہ تاکہ باقی زندگی آرام سے گزر سکے لیکن شوہر کے ارادے ہی کچھ اور تھے۔

شوہر کے اس انتہائی اقدام پر خاتون نے عدالت سے رجوع کیا تو عدالت نے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے شوہر کو پابند کیا کہ وہ مطلقہ کو ساری رقم واپس کرے۔

شوہر نے عدالت میں کہا کہ ٹھیک ہے کہ میری سابقہ اہلیہ نے مجھ پر 10 لاکھ ریال خرچ کیے لیکن وہ رقم اس نے بطور تحفہ مجھے دی تھی اور تحفہ واپس نہیں کیا جاتا۔

شوہر کے جواب پر بیوی نے کہا کہ میں نے رقم بطور تحفہ نہیں دی تھی بلکہ اس لیے دی تھی کہ یہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد کوئی اچھی ملازمت کرے اور ہماری باقی زندگی آرام سے گزرے لیکن اس نے مجھے اپنی زندگی سے ہی نکال دیا۔

خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر نے رقم لینے سے قبل اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ تعلیم کے بعد اچھی ملازمت کرتے گا اور ساری رقم واپس لوٹائے گا لیکن اس نے رقم لوٹانے کے بجائے تعلق ہی ختم کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے دونوں کے بیانات سننے کے بعد شوہر کو اس بات کا پابند کیا کہ وہ اہلیہ کے ساری رقم کو واپس لوٹائے گا۔

Comments

- Advertisement -