اشتہار

زلمی اور یونائیٹڈ کے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ کیا تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8 کے بارھویں میچ میں گزشتہ شب اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دی جس کا ٹرننگ پوائنٹ حسن علی کے دو اوورز تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ گزشتہ شب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے بارھویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے ڈالی۔

کرکٹ کے ہر میچ میں کوئی نہ کوئی ایسا لمحہ یا مرحلہ ہوتا ہے جہاں کھیل کا رخ پلٹ جاتا ہے اور یہ ٹرننگ پوائنٹ عموماً میچ کی دوسری اننگ میں ہوتے ہیں۔ لیکن زلمی اور یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کی خاص بات یہ تھی کہ کرکٹ پنڈت اس میچ کی پہلی اننگ میں حسن علی کے دو   اوورز کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دے رہے ہیں جو صورتحال کو دیکھتے ہوئے غلط نہیں ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ روز میچ میں زلمی نے پہلے بیٹنگ کی۔ کپتان بابر اعظم نے ساتھی اوپنر محمد حارث کے ساتھ مل طوفان کی تیزی سے اننگ شروع کی۔ پاور پلے کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے دونوں بلے بازوں نے بولرز کی درگت بنائی اور صرف 7 اوورز میں 76 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ اس موقع پر کپتان شاداب خان نے حارث کا 40 کے انفرادی اسکور پر اپنی ہی گیند پر کیچ کرکے اننگ پر بریک لگایا۔

تاہم میچ کا ٹرننگ پوائنٹ فاسٹ بولر حسن علی کا دو اوورز پر مشتمل اسپیل تھا جس میں پہلے انہوں نے گزشتہ میچ میں کراچی کنگز کے خلاف زلمی کیلیے 50 گیندوں پر 94 رنز کی برق رفتار فتح گر اننگ کھیلنے والے کیڈمور کو ہاتھ کھولنے سے قبل ایک کے انفرادی اسکور پر بولڈ کردیا اور پھر اگلے ہی اوور میں ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر پاول اور کیوی کھلاڑی جمی نشیم کو میدان بدر کرکے زلمی کا بڑا اسکور کرنے کے خواب کو چکنا چور کردیا۔

میچ میں شکست کے بعد زلمی کے کپتان بابر اعظم نے بھی وکٹوں کا جلد گرنا قرار دیا اور کہا کہ آغاز اچھا کیا لیکن اننگ کا اختتام اچھے انداز میں نہ کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں: کہاں غلطی ہوئی؟ پشاور زلمی کے کپتان نے بتادیا

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر حسن علی کو میچ کا بہترین  کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ فاسٹ بولر کی تین اہم وکٹیں ان کا شاندار کم بیک بھی قرار دی جا رہی ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں