تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

آئندہ بجٹ میں عوام کے لیے کیا ہوگا؟

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بجٹ اور ٹیکس چھوٹ پر بات جاری ہے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس چھوٹ میں کمی کی جائیگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو عاصم احمد نے کہا ہے کہ عوام کیلیے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر آئی ایم ایف سے متفق نہیں ہونگے، آئی ایم ایف سے بجٹ اور ٹیکس چھوٹ پر بات جاری ہے، عام آدمی کے فائدے کیلیے کچھ ٹیکس جھوٹ جاری رہ سکتی ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ماہانہ مقررہ ٹیکس ہدف حاصل کیا جارہا ہے اور تمام کوششیں رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے پر ہیں، نظرثانی شدہ ہدف 6100 ارب حاصل کیا جائے گا اور آئندہ مالی سال جوہدف رکھا جائےگا اسے حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف حکومت نے آتے ہی بجٹ تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں مختلف وزارتوں کی بجٹ ترجیحات کمیٹی کا اجلاس بھی ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بجٹ کیلیے اہم تجاویز

اس کے علاوہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی اقتصادی مشکلات سے نمٹنے، قومی معیشت کو فروغ دینے اور کیپٹل مارکیٹس کی ترقی کے حوالے سے وفاقی بجٹ 2022-23 کے لیے اہم تجاویز پیش کردی ہیں۔

Comments

- Advertisement -