پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابی نتائج آنے کے بعد حکومت سازی سے متعلق پارٹی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے جب کہ قیادت پارٹی سے مشاورت کے بعد سی ای سی اجلاس بلایا جائے گا۔
پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس جلد بلائے جانے کا امکان جو کہ لاہور یا اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔
- Advertisement -
وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی پر حتمی فیصلہ سی ای سی کرےگی۔ پیپلزپارٹی اتحادی حکومت بارے فیصلہ جلدبازی میں نہیں کرےگی۔ حالات کاجائزہ لیکر پارٹی مشاورت سے اتحادی حکومت پرفیصلہ ہو گا۔
دوسری جانب شہبازشریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے رابطہ کرکے حکومت سازی کے عمل میں مشاورت کی دعوت دی ہے۔